پنجاب کے سرکاری‘ نجی میڈیکل اور ڈینٹل  تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے آج سے  درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ شروع 

پنجاب کے سرکاری‘ نجی میڈیکل اور ڈینٹل  تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے آج سے ...

  



 ملتان (وقا ئع نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت صوبہ پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئیدرخواستیں آن لائن طریقے سے بنک آف(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 پنجاب کے ویب لنک پر آج 19 جولائی(جمعہ) سے جمع کروائی جاسکیں گی۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جولائی ہے۔ویب لنک 29 جولائی کو سہ پہر 4 بجے بند کر دیا جائے گا۔آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد طالبعلم اسکا پرنٹ حاصل کرے گا۔اور یہ فارم 13 سو روپے فیس کے ساتھ بنک آف پنجاب کی کسی بھی نزدیکی برانچ میں 19 جولائی سے 29 جولائی(ہفتہ،اتوار،سرکاری تعطیل کے علاوہ)صبح 9 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک جمع کروائے گا۔ انٹری ٹسٹ 25 اگست 2019 کو ملتان سمیت 13 شہروں میں بیک وقت صبح 10 بجے شروع ہوگا۔جسکے لئے امیدواروں کو صبح 9 بجے امتحانی سنٹر پہنچنا ہوگا۔جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان،وسطی پنجاب کے شہروں لاہور،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،سرگودھا،سیالکوٹ،شمالی پنجاب کے شہروں راولپنڈی،حسن ابدال میں انٹری ٹسٹ 20۔2019 منعقد کیا جائے گا۔ایف ایس سی(پری میڈیکل) یا مساوی تعلیم(اے لیول)میں کم ازکم 70 فیصد نمبروں کے حامل طالبعلم انٹری ٹسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔تاہم انٹرمیڈیٹ رزلٹ کا انتظار کرنے والے طالبعلم بھی درخواست دے سکتے ہیں۔انٹری ٹسٹ 200 ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل ہوگا۔جسمیں 80 سوال بیالوجی،60 سوال کیمسٹری،40 سوال فزکس،20 سوال انگلش کے ہوں گے۔درست جواب کا ایک نمبر ہوگا۔غلط جواب پر نیگٹو مارکنگ ختم کردی گئی ہے۔تمام سوالات سلیبس میں سے ہوں گے۔انٹری ٹسٹ کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے(150 منٹ) ہوگا۔جسمیں پاس ہونے کے لئے کم از کم 60 فیصد نمبر(120/200)لینا ضروری ہوں گے

داخلے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...