سونے کی قیمت میں کمی‘ صرافہ بازار میں   فی تولہ 82ہزار 650روپے میں فروخت 

سونے کی قیمت میں کمی‘ صرافہ بازار میں   فی تولہ 82ہزار 650روپے میں فروخت 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 1150 روپے سستا ہوگیا آل کراچی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1416 ڈالر سے کم ہوکر 1403 ڈالر ہوگئی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 83800 روپے سے گھٹ کر 82650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 71828 روپے سے گھٹ کر 70842 روپے ہو گئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 900.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 771.60 روپے پر مستحکم رہی۔

سونا سستا 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...