پنجاب کے میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز میں غیر قانونی  سرگرمیوں روکنے کیلئے اقدامات کا حکم 

پنجاب کے میڈیکل کالجز اور ہاسٹلز میں غیر قانونی  سرگرمیوں روکنے کیلئے ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت کا میڈیکل کالجزاورہاسٹلزمیں غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کاحکم۔تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت نے میڈیکل کالجزمیں بڑھتی ہوئی غیر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

قانونی سرگرمیوں پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں اورمیڈیکل کالجزوہاسٹلزکی انتظامیہ کوایسی سرگرمیاں روکنے کے احکامات جاری کردئیے‘ حکومت کی طرف سے ضلعی حکومتوں اورکالجزوہاسٹلزکے حکام کوبھجوائے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ میڈیکل کالجزبالخصوص ہاسٹلزمیں مقیم طلباء وطالبات کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات حددرج بڑھ چکی ہیں لہذاضلعی حکومتیں اورکالجزوہاسٹلزکے حکام ایسے غیرقانونی اعمال کوروکنے کے لیے ویجی لینس کمیٹیاں قائم کریں اوریہ کمیٹیاں اپنی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر حکومت کوبھجوانے کی پابندہوگی احکامات پرسختی سے عملدرآمدنہ کروانے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

میڈیکل کالجز 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...