ایپکا کی مطالبات کے حق میں ریلیاں ‘ حکومت مخالف نعرے بازی

ایپکا کی مطالبات کے حق میں ریلیاں ‘ حکومت مخالف نعرے بازی

  



ملتان ‘مظفر گڑھ ‘ بہاولپور ( سپیشل رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اس موقع پر ملتان آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن حتجاجی جلسہ (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ڈسٹرکٹ آفس کا کوآپریٹیو میں منعقد ہوا جس میں ملتان کے تمام عہدے جلوس کی صورت میں جلسہ گاہ میں بھرپور شرکت اس موقع رانا اقبال نے کہا کہ جس کی قیادت صدر ایپکا ملتان ڈویژن ملتان رانا اقبال نے کی اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان پنجاب سے لائن مطالبات تسلیم نہ کرنے اور مہنگائی میں اضافہ یوٹیلٹی بل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کے خلاف ایپکا نے احتجاجی پروگرام دیا ہے مطالبات میں سرکاری ملازمین کے پے سکیل کی ارحان ویژن اور تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا وفاقی و صوبائی سطح پر ہاوس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو ساٹھ فیصد کی شرح سے رینکنگ پر دیا جائے اب گریشن سے رہ جانے والے تمام ٹیکنیکل نان ٹیکنیکل پوسٹ کو فوری اب ریٹ کیا جائے انشورنس کی رقم ملازمین کی رقم پر منافع دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور کنٹریکٹ پالیسی کو ختم کیا جائے اس موقع پر جنرل سیکرٹری اظہر حسین گیلانی سید شاہد حسین نقوی ملک غلام عباس کھوکھر قاری طارق محمد شریف بھٹی سید علی حیدر نقوی سید منصور رفیق نقوی ملک طارق عوان شاہد خان محمد باسط سیال معلوم محمد خلیل الرحمن شاہ شاہ محمد ارشد بھٹی و دیگر اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ایپکا مظفرگڑھ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی محکمہ زراعت مظفرگڑھ سے نکالی گئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد اسماعیل ظہور وضلعی جنرل سیکرٹری شیخ مطلوب علی نے کہا کہ بجٹ 2019 میں حکومت وقت کی جانب سے یکساں طور پر ملازمین کو نظر انداز کرنے ،بجلی و گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف تمام سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ رائے سجاد حسین ڈاہا سینئر نائب صدر،اعجاز چانڈیہ سینئر نائب صدر اور نعیم خان چانڈیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب ایپکا ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے ۔ پٹرول اور روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی نا قابلِ برداشت ہے اس مہنگائی نے عام آدمی کے لئے بھی جینا محال کر دیا ہے ۔ ریلی میں تمام سرکاری دفاتر سے ملازمین نے ایپکا ریلی میں شرکت کی ۔ ریلی سے صدیق الحسن،ملک محمد حسین و دیگر ایپکا ملازمین نے شرکت کی ۔ علاوہ ازیں ;200;ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام میونسپل کارپوریشن سے فریدگیٹ اورفریدگیٹ سے پریس کلب تک مہنگائی جابرانہ ٹیکس کے نظام اور اہل صحافت کی جبری برطرفیوں کیخلاف احتجاج کیاگیا ایسانہ کہ سرکاری ملازمین بھوک اورغربت کی وجہ سے اپنے کمسن بچوں سمیت خودسوزی کرنے پرمجبورہوجائیں شوگرملز مالکان نے حکومت کیلئے سرمایہ کاری کی اور;200;ج55 روپے سے چینی80 روپے فی کلوگرام تک پہنچادی گئی ہے عام اشیاخوردنوش پرٹیکس لگاکر تمام مفلس طبقات کی قوت خرید کومفلوج کردیاگیاہے پی ڈبلیو ڈی ورکرز چالیس سے ریگولرنہ ہوئے کنٹریکٹ ملازمین فریاد کررہے ہیں ہرطرف سے تحریک انصاف سے فریادکی جارہی ہے ;200;ج پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران کسی کی چیخ وپکار پرتوجہ نہیں دے رہے ان خیالات کا اظہار اپیکاپنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہر، چیئرمین ملک ریاض احمد، ڈاکٹر محمدعبداللہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل رفیق احمدخان، صدرصحت چوہدری زاہدمحمود چیئرمین پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین حاجی بشیراحمد، جنرل سیکرٹری صحت رانامحمدجمیل، چیئرمین چڑیاگھر محمداطہرطارق، صدرچڑیاگھر حافظ محمداقبال، صدراسٹیڈیم محمدصادق عباسی، صدرکالج ٹیکنالوجی مہرخالداسلم، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اپیکا سیدسلمان حیدرشاہ صدرہائی وے اشرف بھٹی صدرلابئریری محمدعثمان سینئرنائب صدر ووکیشنل مختیار احمد، صدرزرعی انجینئرنگ چوہدری اعظم حسین، صدرلائیوسٹاک حافظ بشیراحمد، صدرضلع کونسل سیدمحمدکاظم، جنرل سیکرٹری تعلیم سردار محمداسلم خان زونل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی چوہدری محمدافضل اورصدرچولستان ترقیاتی ادارہ محبوب الہی نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ اپیکاہرغریب فرد کی ;200;واز ہے موجودہ حکومت نے مجبورکردیاہے کہ ہم اب تامرگ بھوک ہڑتال کے علاوہ پارلیمنٹ ہاءوس اسلام ;200;باد کاگھیراءوکرینگے تحریک انصاف نے انصاف کی دھجیاں بکھیردی ہیں ہرطبقہ سٹرکوں پرہے ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے توسیاسی نظام دفتری نظام مفلوج کردیں گے ;200;خر میں فریدگیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ25 جولائی بروزجمعرات کوملازمین مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے اورچڑیاگھر سے فریدگیٹ تک احتجاجی لانگ مارچ ہوگا ۔

ایپکا احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...