خریداری کے بہانے مہنگے موبائل غائب کرنیوالا نوسرباز پکڑا گیا

  خریداری کے بہانے مہنگے موبائل غائب کرنیوالا نوسرباز پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقا ءع نگار ) چوری کا نیا انداز ۔ ٹریفک وارڈنز نے انٹرنیٹ ساءٹ کے ذریعے کار پر موبائل چھینے والا نوسرباز گرفتار کرلیا ۔ اور قانونی کارروائی کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے نشتر چوک پر ناکہ بندی کے دوران ٹریفک وارڈن قسور گردیزی کی اپنی ٹیم کے(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ہمراہ موجود تھا ۔ اسی اثناء میں اطلاع ملی کہ ایک نوجوان جو کہ گاڑی پر سوار ہوکر موبائل شاپ پر جاتا ہے اور وہاں موبائل خریدنے کے بہانے مہنگے موبائل لیکر رفوچکر ہوجاتا ہے ۔ اسی دوران ناکہ بندی کی گئی ۔ بذریعہ انٹرنیٹ ملزم کا تعاقب کیا گیا ۔ جو نشتر چوک پر کار سمیت پکڑا گیا ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے ایک ائی فون ایکس بھی برامد ہوا ہے ۔ تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام حسن بتایا ہے ۔ ٹریفک وارڈن نے ملزم اور گاڑی تھانہ کینٹ کے حوالے برائے قانونی کاروائی کردی ہے ۔ جبکہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے حسن نامی ملزم روزانہ مہنگے موبائل فونز خریدنے کے بہانے موبائل شاپ پر جاتا ہے اور وہاں موبائل دیکھتے دیکھتے غائب ہو جاتا ہے ۔ جسکو انٹر نیٹ کے ذریعہ پکڑ لیا گیا ہے

نوسر باز