مظفر گڑھ : میٹرک امتحان ابدالین ہائر سکینڈری سکول کا اعزاز برقرار

  مظفر گڑھ : میٹرک امتحان ابدالین ہائر سکینڈری سکول کا اعزاز برقرار

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ + تحصیل رپورٹر )ڈیرہ غازیخان بورڈ کے سالانہ امتحان میں میٹرک کے نتیجے میں ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول دین پور مظفرگڑھ پانچویں مرتبہ تیسری پوزیشن کا اعزاز برقرار رکھنے پر مقامی سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں نے ابدالین ہائیرسیکنڈری سکول مظفرگڑھ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کے بانی اور پرنسپل الحاج عدیل مختیار خان اور ان کے سٹاف کو مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ابدالین ہائیرسیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے ہونہار طالب علم سید جون عباس نے میٹرک کے امتحان میں 1086 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور والدین کا نام روشن کردیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی، رکن قومی اسمبلی مہرارشاد احمد سیال،عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی، صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد، جنرل سیکرٹری خالد اقبال گجر،آصف مجاہد سینئر صحافی سیکرٹری اطلاعات احمد سعید چوہدری، فنانس سیکرٹری محمد کامران خانزادہ، سینئر نائب صدر سردار اعظم خان بلوچ، انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر ابوذر شاہ، ملک عابد ملانہ اور دوسرے رہنما;63;ں نے الحاج عدیل مختیار کو ابدالین سکول کے شاندار امتحانی نتاءج پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے ادارہ کی مزید ترقی کےلئے دعا کی ہے ۔

اعزاز

مزید : ملتان صفحہ آخر