اپوزیشن جماعتیں احتساب کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘ افتخار حسین گیلانی

  اپوزیشن جماعتیں احتساب کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ‘ افتخار حسین گیلانی

  



ہیڈپنجند (نامہ نگار ) عمران خان کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے سیاسی سماجی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

رہنما و زمیندار اعلی سردار احمد نواز خان بختیاری کی قیادت میں معززین و عمائدین علاقہ سردار اشرف خان بختیاری ، سردار منیر خان بختیاری ، سردار معشوق خان بختیاری و دیگران پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شور مچانے کے بجائے ملکی حالات بہتر بنانے اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اپوزیشن نے ہمیشہ نفرت اور ملکی مفاد کے خلاف اقدامات کو فروغ دیا ہے جو کہ بہت بڑا المیہ ہے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت دن رات ایک کر کے مہنگائی بے روزگاری لوڈشیڈنگ سمیت بے شمار مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اپوزیشن جماعتیں احتساب کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں وزیر اعظم عمران خان کا مقصد کرپٹ عناصر کا خاتمہ اور کرپشن فری ملک بنانا ہے انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو انتہائی بری حالت میں پی ٹی آئی کے حوالے کیا جس کو بہتر بنانے کے لیے کافی وقت درکار ہے تاہم ملک کا مستقبل بہت روشن ہے ۔

افتخار گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...