اعداد وشمار مستقبل کے لاءحہ عمل میں اہمیت رکھتے ہیں ‘ نیئر اقبال

  اعداد وشمار مستقبل کے لاءحہ عمل میں اہمیت رکھتے ہیں ‘ نیئر اقبال

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘بیورو رپورٹ)ادارہ شماریات،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام مولانا غلام محمد گھوٹوی ہال اسلامیہ یونیورسٹی عباسیہ کیمپس بہاول پور میں منعقد ہ تقریب(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

مےں ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے (مکس) پنجاب2017-18 ء کے حوالہ سے رپورٹ جاری کی گئی ۔ کمشنربہاول پور ڈویژن نیئر اقبال تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں وائس چانسلر اسلامےہ ےونےورسٹی پروفےسر انجےنئر عامر اعجاز، ڈائرےکٹر ڈوےلپمنٹ اےنڈ فنانس نوشےن ملک، ڈی جی محکمہ شمارےات پنجاب ساجد رسول، نمائندہ ےونےسیف نعمان غنی اور اےڈےشنل کمشنر رابطہ ;200;فتاب احمد پےرزادہ سمےت تعلیم و صحت کے محکموں کے ضلعی سربراہان، انجینئرز، سماجی محکموں کے اعلیٰ افسران، بین الاقومی اداروں کے نمائندگان اور مقامی وبین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق مکس ایک بین الاقوامی سروے ہے جو سماجی شعبہ کے اعشاریوں بالخصوص بچوں اور خواتین سے متعلق امور میں بہتری کے لیے منصوبہ سازی اور فیصلہ سازی میں استعمال کے لیے مضبوط اور باوثوق معلومات فراہم کرتا ہے ۔ کمشنربہاول پور ڈوےژن نےئر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکس متعدد اعشاریوں کے متعلق ڈویژن اور ضلعی سطح پر بنیادی معلومات (تخمینے) مہیا کرے گا اوربہاول پور ڈویژن کے منتظمین کے لیے مستقبل کی فیصلہ سازی میں مرکزی کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مکس کے اعدادو شمار تازہ ترےن صورتحال کے متعلق نشاندہی کریں گے کہ صوبے کے دیگر ڈویژنز کے موازنہ میں ہم کہاں کھڑے ہیں اور ان شعبوں کی نشاندہی بھی کریں گے جہاں ہ میں مستقبل میں بہتری کے لیے کام کرنا ہے ۔ کمشنر نے مزید کہا کہ مکس کے اعدادو شمار بہاول پور ڈویژن کے اضلاع کی مختلف اعشاریوں میں ترقی اور اضلاع کے باہمی موازنہ کے لیے بھی رہنما کتابچہ کا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکس کے نتاءج کو ڈویژن اور ضلعی سطح کی منصوبہ سازی میں استعمال کرنے اورباوثوق اعدادو شمار کو منصوبوں کی بنیاد بنانے کے لیے پر عزم ہیں ۔ مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈوےژن نےئر اقبال نے ادارہ شماریات ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب اور یونیسیف کی مکس سروے اور اس کی بہاولپور ڈویژن میں اشاعت کے لیے تقریب منعقد کرنے سے متعلق کاوشوں کو سراہا ۔ وائس چانسلر اسلامےہ ےونےورسٹی بہاول پور پروفےسر انجےنئرعامر اعجاز نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست اعداد وشمار اور سروے کی روشنی مےں مستقبل کا لاءحہ عمل طے کرنے مےں مدد ملتی ہے اور پالےسی ساز اداروں کےلیے سروے رپورٹ کلےدی اہمےت کی حامل ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سماجی ترقی اور تعلےم کے مےدان مےں خواتےن نماےاں کامےابےاں حاصل کررہی ہےں اور انہےں مزےد بہتر سہولےات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقرےب سے ڈی جی محکمہ شمارےات ساجد رسول، نعمان غنی نمائندہ ےونےسیف، رےسرچ ;200;فےسرز محمد فاروق اور ;200;ئزک شہزاد نے بھی سر وے رپورٹ کے حوالے سے برےفنگ دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...