جج ویڈیو سکینڈل میں ملوث میاں طارق کیخلاف تاجروں کا احتجاج

  جج ویڈیو سکینڈل میں ملوث میاں طارق کیخلاف تاجروں کا احتجاج

  



ملتان (نیوز رپورٹر) جج ویڈیو اسکینڈل میں ملوث میاں طارق کیخلاف ابدالی روڈ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جسکی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سٹی صدر خالد محمود قریشی(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

نے کی ۔ مظاہرے میں عابد خان،محمد ارشد،محمد اعجاز،حیدر شاہ،محمد ندیم و دیگر نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ میاں طارق مجرمانہ ذہنیت کا مالک ہے ۔ جس کا تاجروں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بلکہ اس نے طارق ٹی وی کے نام سے بلیک میلنگ کی غرض سے دکان بنا رکھی ہے ۔ جہاں جرائم پیشہ ،مشکوک افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے ۔ جسکی اطلاع انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر کو بھی کی ہے ۔ میاں طارق نے خواتین کا گینگ بنا رکھا ہے ۔ جن کے ذریعے وہ تاجروں ،صنعتکاروں ،سیاسی شخصیات،سرکاری افسروں کو بلیک میل کرتا ہے ۔ خالد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں طارق کے خلاف قتل سمیت ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مارکیٹ سے اسکی دکان ختم کروائیں تاکہ وہ تاجر کا لبادہ اوڑھ کر مجرمانہ سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکے اس کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر