ملتان اور لاہور کا صفائی سسٹم آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع

ملتان اور لاہور کا صفائی سسٹم آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان او رلاہور کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے صفائی آوٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے، پہلے مرحلے میں ملتان اور لاہور کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کو تحلیل کرکے مذکورہ شہروں کی میٹرو پولیٹن کے حوالے کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان اور لاہور میں صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سابق مسلم لیگ ن کی طرز پر ملتان اور لاہور کی صفائی کو آوٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا ہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ختم کرکے سرکاری ملازمین کو ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنیوں کو دے دیا جائے گا، تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ذمہ ٹھیکہ حاصل کرنیوالی کمپنیاں ہوں گی جبکہ بھاری تنخواہوں پر کمپنی ملازمین کے کنٹریکٹ منسوخ کردیئے جائیں گے واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام سے قبل اور بعد میں اخراجات کی تفصیلات اور فنڈز کی دستیابی بارے معلومات طلب کی گئی تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...