ریلوے حکام کی غفلت‘ مسافر ٹرینوں کی بوگیوں کا خراب ہونا معمو ل

  ریلوے حکام کی غفلت‘ مسافر ٹرینوں کی بوگیوں کا خراب ہونا معمو ل

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ڈویژن لاہور اورکراچی کی نااہلی کی وجہ سے ملتان ڈویژن میں مسافرٹرینوں کی بوگیوں کاخراب ہونامعمول بن گیاہے گزشتہ روزبھی کراچی سے لاہورجانے والی قراقرام ایکسپریس جوکہ 6گھنٹے25منٹ کی تاخیرسے خانیوال اسٹیشن پرپہنچی تواس کی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

اکانومی کلاس کوچ خراب ہوگئی جس پرخراب بوگی کوٹرین سے علیحدہ کیاگیااورٹرین کومزید1گھنٹہ5منٹ کی تاخیرسے روانہ کیاگیااس موقع پرمسافروں کودوسری بوگیوں میں ایڈجسٹ کیاگیامسافروں نے وفاقی وزیرریلوے اورریلوے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج بھی کیا۔ریلوے زرائع کے مطابق ریلوے کومسافرٹرینوں کی بوگیوں کی شدید کمی کاسامناہے ٓپریشنل سسٹم میں شامل بوگیوں کومسلسل چلنے کی وجہ سے مرمت کاوقت نہیں مل رہاایک ٹرین کی بوگیوں کوکئی ناموں کی ٹرینوں کے نام دے کراستعمال کیاجارہاہے جس کی وجہ سے کرا چی اورلاہورجہاں سے یہ ٹرینیں بن کرچل رہی ہیں وہاں ان کامکمل ایگزمین کئے بغیرہی روانہ کیاجارہاہے۔جس کی وجہ سے ہرروزملتان ڈویژن میں کسی نہ کسی ٹرین کی بوگی خراب ہوجاتی ہے۔اورمسافراحتجاج کرکے صبرشکرکرلیتے ہیں۔

بوگی خراب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...