فنڈز لاپتہ‘ نشتر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند
ملتان (وقا ئع نگار) صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کے دعوے ہوا حکومت نے کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کی فنڈنگ روک دی۔نشتر ہسپتال میں حکومت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
پنجاب اور ادویات ساز کمپنی کے اشتراک سے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی تھی۔ساڑھے نو سو سے زائد کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری تھا۔حکومت کی جانب سے فنڈنگ روکنے سے کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔حالانکہ ان مریضوں کو کینسر کی ایک سال کے لیے میڈیسن فراہم کی جاتی ہیں،جن مریضوں کا ایک سال کا ٹائم پیریڈ مکمل ہو گیا ہے،اب انھیں نئی رجسٹریشن کرانا ہو گی،اس ضمن میں سربراہ کینسر وارڈ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا ہے کہ حکومت کی آڈٹ ٹیم پروگرام کے مختلف حصوں کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے جلد حکومت امداد بحال کر دے گی۔
فنڈز لاپتہ