کارسواروں کا گشت پر مامور پولیس اہلکار پر دھاوا‘ رائفل چھین کر فرار

کارسواروں کا گشت پر مامور پولیس اہلکار پر دھاوا‘ رائفل چھین کر فرار

  



ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار) پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈکیتی کانسٹیبل پر تشدد سرکاری رائفل چھین لی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

بندی کروا دی تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات چار نامعلوم افراد کا پولیس کانسٹیبل پر تشدد سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر فرار پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کرادی محمد اکمل دو رضاکار ساتھیوں طاہر اور افضل کے ہمراہ موٹر سائیکل پر معمول کی گشت پر تھے کہ دنیا پور روڈ پر کار سوار چار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری اور گرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا نامعلوم افراد سرکاری ایس ایم جی رائفل چھین کر اس کو لہراتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو آر ایچ سی ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کا میڈیکل کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کرکے ایف آئی آر کاٹ دی گئی۔

رائفل چھین لی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...