لودھراں پولیس وین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق‘ ساتھی زخمی
لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن)دونوجوان لڑکوں کو مشکوک سمجھ کر تھانہ سٹی پولیس کے ملازمین نے مبینہ ہٹ کردیا۔ ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی دونوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شفٹ کر(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
دیا گیا بتا یا گیا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس تھانہ سٹی کے ملازمین نے کامرس کالج کے قریب نویں کلاس کے طالب علم آصف ولد شیر خاں اور اس کے کزن فیصل ولد صابر خان کو مبینہ گا ڑی کی ٹکر مار ی جس کے نتیجہ میں آصف خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ فیصل خاں شدید زخمی ہوگیا جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں لے جایا گیا جہاں پر زخمی کو طبی امداد دی گئی اس سلسلہ میں ر ا بطہ کر نے پر پو لیس نے بتا یا کہ و ر ثا ء کے سا تھ صلح ہو گئی ہے