چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہری قیمتی اشیاء سے محروم

  



ملتان (وقا ئع نگار) چوری ڈکیتی نقب زنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو موٹرسائیکلیں موبائلز مویشی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ قادرپورراں کے علاقے کیکروالا کے رہائشی محمد سلیم کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے اس کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے کے رہائشی ابرار شاہ کے ڈیرے سے نامعلوم افراد نے 95ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے۔ تھانہ صدر جلالپور پیروالہ کے علاقے موضع بیٹ مغل کے رہائشی محمد انصر کی دکان کی چھت توڑ کر نامعلوم چور صابن? گھی سمیت ایک لاکھ 70ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں موجود نجی ہاسٹل سے نامعلوم چوروں نے 11عدد موبائل چوری کرلئے۔ اسی تھانے کے علاقے گلگشت بازار میں شیراز اپنے دوستوں کے ہمراہ جوس پینے کے لئے گیا تو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس کا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے آفیسر کالونی سے موٹرسائیکل سوار دو افراد وسیم خان کی بیوی کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے سردار پولی فیکٹری کے باہر سے نامعلوم چور نے محمد اجمل کی موٹرسائیکل چوری کرلی۔ اسی تھانے کے علاقے شیریں پٹرول پمپ سے ملازم اللہ رکھا کی نامعلوم چور نے موٹرسائیکل چوری کرلی۔ تھانہ قطب پور کے علاقے نظام آباد کے رہائشی محمد اعظم کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمود آباد کے رہائشی شاہد علی کے گھر سے نامعلوم چور موبائل? نقدی سمیت ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں موجود میرج ہال سے نامعلوم چور نے عبدالغفار سمیت 10 افراد کے موبائل چوری کرلئے۔ اسی تھانے کے زینب کلینک سے نامعلوم چور ایل ای ڈی? نیوبلائزرمشین سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر