شاہد خاقان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے اور سپریم کورٹ کیس خود چلائے،خورشید شاہ
اسلام آ با د (آ ئی این پی)سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کئی سالوں سے جانتا ہوں وہ سیاسی کارکن ہیں، شاہد خاقان کو جب بھی بلایا گیا تو انہوں نے تعاون کیا،انکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت فرسٹریشن کا شکار ہے، شاہد خاقان کی گرفتاری پر افسوس ہواہے، سید خورشید شاہ نے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
شا ہد خا قا ن عبا سی کی گر فتاری پر رد عمل میں مطالبہ کیا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا نوٹس لیاجائے اورسپریم کورٹ شاہد خاقان عباسی کا کیس خود چلائے،انہوں نے کہا کہ مجھ پر نیب کا کوئی کیس نہیں چل رہا،میں اب ہمیشہ اپنی گاڑی کی تلاشی خود لے کر نکلتا ہوں، نواز شریف کے دور میں مجھ پر کیسز بنائے گئے،دو ہزار دس میں جب میں نے وزارتیں چھوڑیں ان میں اربوں کی کرپشن ہوئی،سید خورشید شاہ نے سوال اٹھایاکہ پشاور میٹرو کی تحقیقات کیوں نہیں کی جارہی؟سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک سال ہوگیا ہے حکومت کو آئے مگر اب تک بیرونی انویسٹمنٹ نہیں آئی، ان کے دور میں ایک سو اٹھارہ ارب کم آئے، باہر سے پیسے نہیں آئے بلکہ الٹا لوگ اپنا کاروبار بند کرکے باہر چلے گئے۔