پنجاب بھر کے افسران کے 1سال میں بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات طلب

پنجاب بھر کے افسران کے 1سال میں بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات طلب

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت نے صوبہ بھرکے افسران کی بیرون ممالک روانگی کی تفصیلات طلب کرلیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے اپنے ماتحت تمام سرکاری محکموں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

 سے گزشتہ ایک سال کے دوران بیرون ملک جانے والے افسران وملازمین کی فہرستیں طلب کرلی ہیں اوررحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے ضلعی افسران کوہدایت کی ہے کہ ان فہرستوں میں ان افسران واہلکاران کی بیرون ملک جانے کے لیے حاصل کی جانے والی چھٹیوں کی تفصیل بھی درج کی جائے ذرائع کے مطابق متعددسرکاری محکموں نے اپنے ملازمین کی ایکس پاکستان لیومنظورکروانے کے لیے یہ طریقہ کاراختیارکیاہواتھاکہ وہ حکومت پنجاب کوایکس پاکستان لیوکاکیس تیارکرکے بھیجنے کے وقت پہلے بھی بیرون ملک کادورہ کرنے کی تفصیل کاذکرنہ کرتے تھے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں حکومتی احکامات پرضلعی انتظامیہ نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

بیرون ممالک دورے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...