ملتان:گلشن مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سامان قبضے میں لے لیا 

ملتان:گلشن مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ سامان قبضے میں لے لیا 

  



 ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر گلشن مار کیٹ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،سٹرکوں پر دکانیں سجانے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن کی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 نگرانی اے سی سٹی کامران بخاری نے کی جبکہ تجاوزات آپریشن میں میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور سول ڈیفنس کے عملہ نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن  سڑک پہ دکانیں  سجانے والوں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  اے سی سٹی کامران بخاری نے کہا کہ کسی کو سڑک پر قبضہ کرنے اور ٹریفک کی روانی  میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو جیل بھیجا جائے گا۔ 

آپریشن 

مزید : ملتان صفحہ آخر