رورل فیڈز پر بجلی فراہمی کی  وارہ بندی‘ کاشتکار پریشانی کاشکار 

رورل فیڈز پر بجلی فراہمی کی  وارہ بندی‘ کاشتکار پریشانی کاشکار 

  



 ملتان  (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے دیہی علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والے رورل فیڈرز پر بجلی کی فراہمی وارہ بندی شروع کردی ہے۔ وارہ بندی بھی رشوت دینے والے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

صارفین کے لئے سازگار ہوگئی۔ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے مطابق میپکو کے سب ڈویژنل افسروں کی جانب سے جاری کردہ وارہ بندی شیڈول بھی غریب کاشتکاروں اور عام شہریوں کے لئے سوہان روح بن گیا ہے اور فیڈرز کے ساتھ ساتھ ”ڈی“ کاٹ کر مخصوص صارفین کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں کپاس اور دیگر فصلوں کو پانی کی شدید ضرورت ہے۔ نہری پانی نہ ہونے کی وجہ سے زرعی صارفین ٹیوب ویل سے پانی حاصل کرتے ہیں لیکن رورل فیڈرز پر بجلی کے آف پیک آورز میں بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید پریشانی اور مسائل سے دوچار کردیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق کسان تنظیموں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وارہ بندی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...