میپکو فیڈرز پر بجلی بندش جاری  صارفین مشکلات سے دوچار 

میپکو فیڈرز پر بجلی بندش جاری  صارفین مشکلات سے دوچار 

  



 ملتان  (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں میپکو فیڈرز پر ٹرپنگ‘ بریک ڈاؤن اور غیرعلانیہ بندش نے صارفین اور شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 درجہ حرارت میں کمی کے باوجود بجلی کی فراہمی بہتر نہیں کی جاسکی ہے۔ میپکو نے صارفین کی سہولت کے لئے ترقیاتی و مینٹی ننس امور کے لئے شٹ ڈاؤن کے اوقات ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے 9بجے صبح کردیئے ہیں تاہم صارفین کا مطالبہ ہے کہ حبس کے موسم میں لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ سابق حکومت نے ملک میں بجلی کی پیداوار میں خودکفالت پیدا کی۔ موجودہ حکومت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی تھی‘ اسی طرح سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

بجلی بندش 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...