جہانگیر ترین سے منتخب نمائندوں‘ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات‘ سیاسی امور پر تبادلہ خیال 

جہانگیر ترین سے منتخب نمائندوں‘ پارٹی رہنماؤں کی ملاقات‘ سیاسی امور پر ...

  



لودھراں (نما ئند ہ  پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کے سربراہ سردار احمد یار ہراج،لودھراں سے ایم این اے میاں محمد شفیق(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 ارائیں، ایم پی اے نذیر خان بلوچ، رہنما پی ٹی آئی لودھراں رانااعجاز احمد نون،تونسہ سے ایم این اے خواجہ شیراز، لاہور سے پارٹی رہنما شعیب صدیقی،سینیٹرجہانزیب جمالدینی و دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران جہانگیرترین نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس سے حکمران رہنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا۔انشاء اللہ ہم عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے حالات میں بہتری کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انشاء اللہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر