پنجاب کی جیلوں کو دارالاصلاح بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

    پنجاب کی جیلوں کو دارالاصلاح بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قطب پور (نامہ نگار)پنجاب کی جیلوں کو دارالصلاح بنانے کے لیے عملی اقدام کیے جا رہے ہیں ۔ اخلاقی ،دینی و دنیاوی تربیت دینے کے ساتھ،ماہر نفسیات کی تعیناتی ترجیحات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں شامل ۔ ہنر مندی کے لیے مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ تاکہ سزائیں کاٹ کر رہائی پانیوالا قیدی باعزت روز گار حاصل کر سکے ۔ کسی بھی معاشرے کی اصلاح کے لیے جرائم پیشہ عناصر کو راہ راست پر لانا ہوتا ہے ۔ ہمارا دین مجرم سے نہیں جرم سے نفرت کرنے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑاءچ نے ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادو کی عالمی عدالت کی جانب سے سزا برقرار رکھنے پر کہا کہ فیصلہ آنے ہمسایہ ملک کے دانت کھٹے اور مادر وطن کے موَقف کی تائید ہوئی ہے ۔ الزام لگا کر قتل وغارت کرنے والے بھارت کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے ۔ جبکہ ملک لُوٹنے والوں کے اثاثے منجمد ہونا بھی ایک بڑی کامیابی ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ڈوبتی ہوئی ملکی معشیت مستحکم ہو گی ۔ کسی کو انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا سب کو اپنے کیے کی سزائیں مل رہی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے اپنے حلقے کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ۔

دارالصلاح