نوجوان وکلاء ہمارا سرمایہ ‘ انکی تربیت ‘ معاشی حل ہم سب کی ذمہ داری ‘ جسٹس شہباز رضوی

  نوجوان وکلاء ہمارا سرمایہ ‘ انکی تربیت ‘ معاشی حل ہم سب کی ذمہ داری ‘ جسٹس ...

  



ملتان (خبر نگارخصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سینئر جج جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ملتان بار اور ملتان کے وکلاء ایک مثالی حیثیت رکھتے ہیں جو قابل(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ستائش ہے نوجوان وکلاء جو ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تربیت اور معاشی حل ہم سب کی ذمہ داری ہے بہتر اور صاف ستھرا ماحول ہی انسان کو کامیاب انسان بناتا ہے ہائیکورٹ بار ملتان کی تزئن و آرائش جلد شروع کرادی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائیکورٹ بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس بار کے ممبر رہے ہیں نوجوانوں اور بار کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے حل کے لئے ہر مناسب مقام پر کوشیش کی ہیں نیز سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان نے تمام مسائل اور ان کے حل کے لئے تحریری سفارشات چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی تھیں جو ملتان بار کے لئے سپاس نامہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان وکلاء کتابوں سے زیادہ لگاوَ رکھیں کیونکہ یہی انکی عزت اور روزگار میں اضافہ کا سبب بنیں گی ۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک حیدر عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی و عزت اور قانون کی علمداری اور آزاد عدلیہ پر کسی سمجھوتہ پر یقین نہیں رکھتے تقریب میں مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم،مسٹر جسٹس عابد مسعود،ممبر پنجاب بار کونسل ندیم تارڈ،جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑا،نائب صدرساجد ایزدی،مسرور حیدر، یوسف زبیر،کنور یونس،زوار قریشی،سردار اشفاق بلوچ ،میاں عباس احمد، طاہر محمود چوہدری و دیگر وکلاء نے شرکت کی ۔

شہباز رضوی

مزید : ملتان صفحہ آخر