حادثات میں بچے ،2خواتین سمیت6افراد جاں بحق دو لاشیں برآمد ،خاتون کی خودکشی

  حادثات میں بچے ،2خواتین سمیت6افراد جاں بحق دو لاشیں برآمد ،خاتون کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ‘ بستی ملوک ‘ جلالپور پیروالا ‘ لڈن ‘ عبدالحکیم ‘ رحیمیار خان ‘ شادن لُنڈ ‘ راجنپور (وقاءع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) حادثات ، بچے 2خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ، دو لاشیں برآمد خاتون کی خود کشی ۔ ملتان ، بستی ملوک سے وقاءع نگار، نمائندہ پاکستان کے مطابق اڈا آراپلی پر ٹریفک حادثہ 1خاتون ، 1(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

مردجانبحق جبکہ 3افراد زخمی تفصیل کے مطابق صبح سویرے ہائی ایس نمبر;77788847;3586جو بستی ملوک سے ملتان جارہی تھی اڈا آراپلی پر تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کے سڑک کنارے کیکر کے درخت سے ٹکر انے کے بعد سڑک پر کھڑے ٹرایلر میں جا لگی جس کی وجہ سے ہائی ایس میں سوار نوراں بی بی بعمر55;47;60سال جو کہ لودھراں کی رہائشی تھی اور محمد صدیق 11چک کا رہائشی موقع پر وفات پاگئے جبکہ اس کی بیٹی انعم صدیق اور بیٹا عدیل صدیقشدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122نے زخمیوں طبی امدادفراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا موٹروے پولیس نے موقع پرپہنچ کر کاروائی کا آغازکر دیا مرنے والے شخص صدیق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ائیرپورٹ ملتان چھوڑنے جارہا تھا اس حادثے میں ہائی ایس مکمل تباہ گئی دوسرا حادثہ میں ریسکیو1122کی گا ڑی جو کہ ملتان سے قصبہ مڑل ایمرجنسی میں آرہی تھی بلی والا کے قریب ٹرک سے ٹکر کر حادثے کا شکار ہوگی حادثے کے نتیجے میں ریسکیو1122کے 2اہلکار محمد عابد،محمد مشتاق شدیدزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔ ناگ شاہ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ مقامی پولیس نے لاش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے مردہ خانے برائے شناخت رکھوا دی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جانبحق شخص گونگا بہرہ تھا ۔ نامعلوم شخص کے قبضہ سے کوئی شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی ۔ جلالپور پیروالا میں نامہ نگار کے مطابق ملتان روڈ پرجلالپور سے 16 کلو میٹر کی مسافت پر واقع نواحی موضع حافظ والہ کے قریب 2 ٹرالروں کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجہ میں ایک ٹرالر کا ڈرائیور رحیم یار خان کا رہائشی 19 سالہ عامر ولد شاہ محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق جھولا جھولتے ہوئے کمسن بچے کے گلے میں رسہ پھنس گیا بچہ موقع پر جاں بحق تفصیل کے مطا بق لڈن کے نوا حی علا قہ موضع شاہ قدوس کھگہ کا رہا ئشی محمد فیض کا تین سالہ بیٹا توصیف گھر میں درخت سے لٹکائے گئے جھولے میں جھولا جھول رہاتھا کہ اچانک پاءوں سلپ ہوا کہ جھولے کا رسہ اس میں گلے میں پھنس گیا اور وہ نیچے گر گیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ عبدالحکیم سے سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول موضع باٹیاں کی ہیڈ مسٹریس نسرین اختر سڑک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئی ہے بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ اپنے بیٹے داءوداوروالدہ کنیز بی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکرکبیروالا سے جناح آبادی عبدالحکیم کی سمت آرہی تھی کہ پل باگڑ کے نزدیک تیز رفتار موٹرکار نے انہیں ٹکرماردی جس کے سبب وہ تینوں افراد زمین پر گر گئے جس کے نتیجہ میں مذکورہ نسرین اخترسر میں ضرب لگنے کے سبب شدید زخمی ہوگئی اسے ابتدائی طبی امداد دیکر نشترہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی جبکہ دیگر دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے دیگر دونوں افراد کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے ،متوفیہ کی نمازِجنازہ کے بعد آبائی علاقہ میں تدفین کردی گئی ہے،مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کےلئے قرآن خوانی (آج بروز جمعہ)دس بجے انکے آبائی علاقہ جناح آبادی پلاٹ میں ہوگی ۔ رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والا40سالہ شخص ہسپتال مےں دم توڑگیا ۔ 36زیرعلاج ۔ تفصیل کے مطابق صادق ;200;باد کارہائشی40سالہ محمداقبال اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے ;200;نیوالے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمداقبال جانبرنہ ہوپایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ مختلف حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے 36افراد جن مےں گلشن اقبال کی رہائشی6ماہ کی ;200;منہ بی بی، حاجی محمدکالونی کی9سالہ عائشہ بی بی، شاہ گڑھ کی30سالہ حسینہ بی بی، چک99پی کی30سالہ یاسمین بی بی، کوٹ سبزل کا 17سالہ نعیم اللہ، امان گڑھ کا35سالہ محمد روف، نوریوالی کا18 سالہ محمدراشد، مالک پور کا32سالہ عبدالسعید، راجن پور کا55 سالہ ڈاکٹر عبدالستار، فیروزہ کا17سالہ محمد حسنین اور محمد پور کارہائشی28سالہ محمد عمران وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ شادن لُنڈ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ پل مُنڈھی ڈی جی کینالسے تیرتی ہوئی لاش نظر آئی جسے ریسکیو 1122اہلکاروں نے نکال لی اس موقع پر مقامی پولیس بھی پہنچ گئی لاش شناخت کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازیخان بھوادی گئی ۔ تھانہ موضع ترنڈ میں خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی ،دفناتے وقت کسی نے 15پر کال کردی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم بغیر کارروائی خاتون کو دفن کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا کے علاقہ موضع ترنڈ میں تین روز قبل مہناز زوجہ شفیق کو رائی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کالا پتھر پی لیا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر ڈی جی خان لایا گیا جہاں دوسرے روز تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ملتان ریفر کردیا گیا مگر ملتان لے جاتے ہوئے خاتون نے راستہ میں دم توڑ دیا جس پر خاتون کو نماز جنازہ کے بعد قبرستان دفنانے گئے تو کسی نے 15پر کال کردی جس پر کالا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو دفنانے سے روک دیا مگر کچھ دیر بعد معززین کی مداخلت پر خاتون کو دفن کرنے کی اجازت دی گئی جسے مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور ،انڈس ہائی وے پر مرغائی قصبہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ، 23 مسافر زخمی، چار کی حالت تشویش ناک ہسپتال منتقل، اطلاع ملتے ہی ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم اور مقامی افراد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کےلئے پہنچ گئے حادثہ اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پرمرغائی قصبہ کے قریب مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 23 مسافر زخمی ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جنہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی مسافروں کوموقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا عینی شاہدین کے مطا بق حادثہ اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا حادثے کے فوراً بعد ریسکیو کی ٹی میں پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی حادثے کی جگہ پر مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی جمع ہوگئی تھی ۔

حادثات