ٹاسک فورس کا چھاپہ‘ فیکٹری سے 35لاکھ کی جعلی زرعی ادویات برآمد

  ٹاسک فورس کا چھاپہ‘ فیکٹری سے 35لاکھ کی جعلی زرعی ادویات برآمد

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)و چیئرمین پیسٹی سائیڈ زٹاسک فورس علمدار قریشی اورممبروسیم احمد لنگڑیال کی سربراہی میں ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ کاٹن زون ڈاکٹر محمد اسلم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین، زراعت آفیسر محمد وسیم ودیگر سرکاری اہلکاروں نے پولیس پارٹی تھانہ ممتاز آبادکے ہمراہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

خفیہ اطلاع پر سوئی گیس روڈ پر واقع فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کر جعلی زرعی ادویات پکڑ کر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردیں جن کی کل مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ ملزمان چوہدری کاشف اورحیدر علی موقع سے فرار ہوگئے۔ چھاپہ کے دوران موقع سے 300 تھیلے پیک مونومی ہائیپو سمیت تقریباً 500 من کھلی مونومی ہائیپو، کاربوفیوران 14تھیلے وزن فی تھیلا 85 کلوگرام، کارٹیپ 5تھیلے وزن فی تھیلا 30 کلوگرام قبضہ میں لے لیے گئے۔ چھاپہ کے دوران موقع سے مختلف قسم کی جعلی زرعی ادویات کے نمونہ جات لیکر کیمیائی تجزیہ کیلئے لیبارٹری میں بھیج دئیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے جعلی زرعی زہروں و کھادوں میں ملوث مافیا کو کیفر کردار تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ممتاز آباد میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرادیا گیا ہے۔ جعلی، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی زہروں کے قلع قمع کیلئے پیسٹی سائیڈ زٹاسک فورس بھرپور انداز میں کام کررہی ہیں۔اس ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد زرعی زہروں میں ملاوٹ کی شرح کو صفر فیصد تک لاناہے۔

ٹاسک فورس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...