دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار آفریدی

  دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، شہریار آفریدی

  



اسلام آباد (آ ئی این پی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے جمعرات کو ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان افغانستان کی مدد کے لیے ہر وقت تیارہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے بچوں کا نوالہ بھی تقسیم کر رہا ہے،حکومت نے افغان مہاجرین کو بینک اکانٹ کھولنے کی اجازت دی، پاکستان اورافغانستان کو اب کوئی تقسیم نہیں کرسکتا، افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے زبردستی نہیں کریں گے،انہوں نے مز ید کہا کہ دشمن پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتا، مشکلات کے بعد امن عمل شروع ہوچکا ہے، افغان عوام سے درخواست ہے پاکستان کی نیکی کبھی نہ بھولنا۔

شہریار خان آفریدی

مزید : صفحہ آخر