پنجاب، شہری اب اراضی فرد23 کمرشل بینکوں سے بھی نکلوا سکیں گے

      پنجاب، شہری اب اراضی فرد23 کمرشل بینکوں سے بھی نکلوا سکیں گے

  



لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کا اراضی فرد کے اجرا کو مزید آسان بنانے کا فیصلہ، اب شہری مطلوبہ فرد اراضی ریکارڈ سنٹر کے بجائے کمرشل بینکوں سے بھی نکلوا سکیں گے۔ محکمہ ریونیو کے 23 مختلف کمرشل بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں، صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فرد کے حصول کے لیے بورڈ آف ریونیو 23 کمرشل بینکوں سے ایک ایم او یو سائن کرنے جارہا ہے جس کے تحت متعلقہ 23 بینکوں کو اراضی ریکارڈ تک دسترس حاصل ہوگی، شہری ان بینکوں سے معمولی فیس ادا کرکے اپنی اراضی کی فرد حاصل کرسکیں گے اراضی کی جلد کمپیوٹرائزیشن کے لیے 115 اراضی ریکارڈ سنٹر بھی قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ اس وقت صوبہ بھر میں میں 142 اراضی ریکارڈ سنٹر کام کر رہے ہیں۔

اراضی فرد

مزید : صفحہ آخر