جرمنی میں شرپسند بے قابو، مسجد کی  بے حرمتی،قرآنی نسخے شہید کردئیے

    جرمنی میں شرپسند بے قابو، مسجد کی  بے حرمتی،قرآنی نسخے شہید کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(آئی این پی)  جرمنی کے شہر مونسٹر کے قریب واقع منڈن نامی قصبے میں نامعلوم شرپسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نقصان پہنچانے کے بعد موجود قرآن پاک کے نسخوں کو شہید کردیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے کہ مجرمانہ اور شرپسندانہ ذہنیت کے حامل افراد نے ترک اسلامی انجمن کے زیر انتظام منڈن باروس جامع مسجد پہ حملہ کرنے کے دوران انسانی غلاظت پھیلائی اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تحریری رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔ گزشتہ دس دنوں کے دوران سات مساجد کو حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ہے۔مغربی ممالک میں مسلمانوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں سمیت دیگر املاک کو نشانہ بنانے میں گزشتہ کئی ماہ سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ نسل پرست اور مذہبی منافرت پر یقین رکھنے والوں کے خلاف مغربی ممالک کی پولیس اور شہری انتظامیہ نے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھائے ہیں مگر اس کے باوجود اس قسم کے سانحات رونما ہورہے ہیں جو اس امر کے متقاضی ہیں کہ مزید سخت اقدامات اٹھانا ناگزیر ہیں۔
قرآنی نسخے شہید

مزید :

صفحہ آخر -