ملک بھر میں انسدادسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا امکان

        ملک بھر میں انسدادسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا امکان

  



کراچی(صباح نیوز)  پاکستان بھر میں سمگلنگ کے خلاف جلد بھرپور کارروائی کا امکان ہے جس میں قانون نافذ کرنے والی مختلف فورسز حصہ لیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ کسٹمز، رینجرز اور ایف سی کی مدد سے چھاپوں کا سلسلہ شروع کرے گا۔ کارروائی کے دوران زیادہ تر چھاپے گوداموں پر مارے جائیں گے۔ یکم جولائی کو وزیرِاعظم عمران خان نے انسداد سمگلنگ اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی تھی۔اجلاس کے شرکا کو ملکی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ وزارتِ تجارت، داخلہ اور ایف بی آر کی جانب سے دی گئی تھی جس میں انسداد سمگلنگ کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی وزارت داخلہ، ایف بی آر اور کامرس و فنانس ڈویژن ارکان پر مشتمل ہے۔

انسدادسمگلنگ

مزید : صفحہ آخر


loading...