اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ جلسے جلوس و ریلیوں پر بھی پابندی

  اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ جلسے جلوس و ریلیوں پر بھی پابندی

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ،تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ، جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ جمعرات کو ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا،ضلع بھر میں پٹرولنگ بڑھا دی گئی، ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی الرٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...