چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ ...

  



اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سور ی نے بلوچستان جیسے چھوٹے صوبے سے وفاق میں دو اہم سیٹوں پر نمائندگی دینے پر موجودہ سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ خراج تحسین ملاقات کے موقع پر پیش کیا گیا ہے۔ قاسم خان سوری نے صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بیان کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ کی خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بہترین انداز میں سینیٹ چلا رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بلوچستان کے لئے سوچ رہے ہیں۔ صادق سنجرانی نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان اور ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان جیسے چھوٹے صوبے سے وفاق میں دو اہم سیٹوں پر نمائندگی دینے پر موجودہ سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر