وزیر اعظم پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

    وزیر اعظم پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، صمصام بخاری

  



لاہور،اوکاڑہ (آ ئی این پی،,بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہاہے کہ حکومت درپیش تمام چیلنجز کا بخوبی سامنا کر رہی ہے اور چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی سرخرو ہوگی۔جمعرات کو جاری بیان میں صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہر محکمے میں بہتری لانا ہوگی، وزیر اعظم عمران خان پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں، اس لئے وزیر اعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے،دریں ثناء اوکاڑہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سازشوں کے جال بننے والے مخالفین کو ناکامی سے دوچار ہونا پڑے گا موجود ہ حکومت ترقی کی منازلیں طے کرتی رہے گی مخالفین احتجاج کر کے موجودہ حکومت کا وقت ضائع نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں ہیری ٹیج کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر اعجاز عالم، پرنسپل ارسلان،چوہدری سلیم صادق نے بھی خطاب کیا، سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی دانش مندی اور بہتر حکمت عملی سے دن رات کام کرتے ہوئے ملکی مسائل حل کیے۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ آخر


loading...