آٹے کابحران ٹل گیا، روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا

  آٹے کابحران ٹل گیا، روٹی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی بروقت کارروائی پر آٹے کا بحران ٹل گیا ہے جبکہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات طے پا گئے ہیں جس کے بعد آٹے کی سپلائی اور پرانا ریٹ بحال کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق پرچون اور مختلف جنرل سٹورز پر آٹا پرانے داموں ہی فروخت کیا جا رہا ہے۔ دکانداروں نے بھی ان مذاکرات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آٹا اب انھیں پرانے داموں مل رہا ہے اور سپلائی میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں آرہی۔ شہر کی متعدد دکانوں پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بروقت مذاکرات کر کے عوام کو آسانی فراہم کی ہے۔
فلور ملز

مزید :

صفحہ آخر -