سردار ستونت سنگھ سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے نئے پردھان منتخب

 سردار ستونت سنگھ سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے نئے پردھان منتخب

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سکھ گور ودارہ پر بندھک کمیٹی کے نامزد ممبران کا اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ آفس 9کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں سے منتخب ممبران نے شرکت کی، کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر سردار ستونت سنگھ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی(PSGPC) کا نیاپردھان  منتخب کرلیا جبکہ سردار امیر سنگھ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس میں بابا گورو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے انتظامی،رہائشی اور لنگر سمیت دیگر امور کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور انہیں ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیاگیا،چیئرمین بور ڈ ڈاکٹر عامر احمد نے منتخب پردھان و ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ550جنم دن کی تقریبات سمیت سکھ قوم کے اہم مسائل حل کرنے اور ٹرسٹ بورڈ کے ساتھ معاونت میں اپنا بھر پور عملی کردار ادا کریں گے،اس موقع پر چیئرمین بورڈ   ڈاکٹر عامر احمد اور پردھا ن سردار ستونت سنگھ نے نوشہرہ ورکا ں میں موجود گورو دوارہ کھارا صاحب اور ضلع جہلم کے گورو دوارہ چوہ صاحب کو سنگت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا جس پر کمیٹی کے دیگر ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔منتخب پردھان سردا ر ستونت سنگھ نے کہا کہ سکھ قوم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بے حد شکر گزاراور احسان مند ہے میں اپنے انتخاب پر ممبران کا شکر گزار ہیں اور انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔جنرل سیکرٹری سردار امیرسنگھ نے چیئرمین ٹرسٹ بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنی ذمہ داریا ں سر انجام دیں گے۔اجلاس میں سیکرٹری بورڈ طارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

پربندھک کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...