اندرون اور بیرون ممالک آنے اور جانیوالی 10پروازیں منسوخ،6تاخیر کا شکار

  اندرون اور بیرون ممالک آنے اور جانیوالی 10پروازیں منسوخ،6تاخیر کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ممالک آنے اورجانیوالی 10پروازیں منسوخ جبکہ 6تاخیر کا شکار رہیں،مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں بھی گھنٹوں تاخیر کا سلسلہ بر قرار ہے۔انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی بنکاک جانے والی پرواز 890اور آنیوالی پرواز 891،دمام جانے والی پرواز 158اور آنیوالی پرواز 157،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322اور آنیوالی پرواز 323،پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز 595اور آنے والی پرواز 594 جبکہ پی آئی اے کی سکھر سے آنیوالی پرواز 630اور جانے والی پرواز 629منسوخ کر دی گئیں۔سعودی ائیر کی ریاض سے آنیوالی پرواز 736،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پرواز 654،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 303،سعودی ائیر کی مدینہ جانیوالی پرواز 739اورپی آئی اے کی اسلام اباد جانیوالی پرواز 650مقررہ شیڈول کے برعکس تاخیر کا شکار ہو گئیں۔علاوہ ازیں لاہور،کراچی،کوئٹہ اورفیصل آباد کے درمیان آنے اورجانیوالی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی سے لاہور آنیوالی پاک بزنس ایکسپریس 5گھنٹے،کراچی ایکسپریس 5گھنٹے،عوام ایکسپریس 1گھنٹہ،علامہ اقبال ایکسپریس 3گھنٹے،تیز گام ڈھائی گھنٹے،گرین لائن ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،پاکستان ایکسپریس 5گھنٹے 40منٹ،جناح ایکسپریس 4گھنٹے، شالیمار ایکسپریس ڈھائی گھنٹے،اکبر ایکسپریس 3گھنٹے،ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،جعفر ایکسپریس 4گھنٹے جبکہ فرید ایکسپریس مقررہ شیڈول سے ساڑھے 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
پروازیں /ٹرینیں 

مزید :

صفحہ آخر -