حاجی کیمپ میں عازمین کی5اقسام کے مشروبات سے تواضع کی جا رہی ہے

حاجی کیمپ میں عازمین کی5اقسام کے مشروبات سے تواضع کی جا رہی ہے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجی کیمپ لاہور میں نئی خوبصورت روایت کا آغاز،حاجی کیمپ میں آنے والے عازمین حج کے لیے 5اقسام کے مشروبات سے تواضع،حاجی کی پسند کے جوسز کی فراہمی الخدمت فاؤنڈیشن کی منرل واٹر کی بوتلوں کی بہار،خدام الحجاج احمد مکی کی قیادت میں عازمین کی خدمت کے لیے مرد اور خواتین فرائض انجام دے رہی ہیں،خوبصورت روایات کے امین نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر ہیں،جنہوں نے پہلی دفعہ کھنڈر نما حاجی کیمپ جس کا کرایہ 4لاکھ روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے میں خوبصورت مارکی لگا کر عارضی بستی قائم کی ہے،بنکوں کے کاؤنٹر،ائیر لائنز کے کاؤنٹر بھی دیدہ زیب بنائے گئے ہیں،ویکسینشن کے لیے آنے والے عازمین کو بھی باغ بہار ٹھنڈا ماحول دیکھ کر خوش ہو رہا ہے،ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھر کا کہنا ہے کہ میں کچھ نیا نہیں کر رہا،ضیوف الرحمن کی خدمت میرا عشق ہے،ملتان میں ساری روایات قائم کر چکا ہوں،ملتان کے تسلسل کو لاہور میں جاری کیا ہے،ضیوف الرحمن کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ہے،میں اور میری ٹیم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ 

 ریحان عباس کھوکھر

مزید : صفحہ آخر


loading...