دورہ امریکہ میں امریکی حکام سے تجارت،سرکاری اور سیکیورٹی امور پر بات ہوگی،رزاق داؤد

  دورہ امریکہ میں امریکی حکام سے تجارت،سرکاری اور سیکیورٹی امور پر بات ...

  



اسلام آباد (این این آئی) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دور ان امریکی حکام سے تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی امور پر بات ہوگی،ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جارہی ہے، یوریا کھاد کی بوری میں دس روپے اضافہ کیا گیا ہے، درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈیلر ٹرانسفر پرائس 1840 روپے ہوگی، ڈیلر کا 50 روپے کمیشن ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہاکہ وزیراعظم کے ہمراہ دورہ امریکہ پر جا رہا ہوں، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے معاملے پر بھی بات ہوگی، امریکہ کے ساتھ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک پر بات چیت ہوگی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ملک میں خریف کی فصل کیلئے یوریا کا مناسب سٹاک دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوریا بوری کی قیمت میں 10 روپے بوری اضافہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے کھاد مہنگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جارہی ہے۔رزاق داؤد نے کہاکہ خریف میں کھاد کی کوئی کمی نہیں ہوگی،درآمدی یوریا کی قیمت مقامی مارکیٹ سے زیادہ ہے۔رزاق داؤدنے کہاکہ حکومت اضافی قیمت پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ جو قانون سازی ہو چکی ہے اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قوانین پر عمل کر کے ہی ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ 

رزاق داؤد

مزید : صفحہ آخر


loading...