وزیراعلیٰ پنجاب کی کلبھوشن کیس میں انصاف کی جیت پرقوم کو مبارکباد 

  وزیراعلیٰ پنجاب کی کلبھوشن کیس میں انصاف کی جیت پرقوم کو مبارکباد 

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کے فیصلہ کو انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سچ جیت گیا اورجھوٹ کو شکست ہوئی۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جبکہ بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا اور بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب 

مزید : صفحہ آخر


loading...