امریکی سیکیورٹی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

امریکی سیکیورٹی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

  



کراچی (آ ئی این پی)امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لییسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز  امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔ ساتھ ہی ساتھ اے ایس ایف نے ایئرپورٹ پر امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ، سامان اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔امریکی وفد کو اے ایس ایف نے فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ یہاں کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو فل باڈی اسکریننگ بھی کی جاتی ہے۔اپنے دورے کے دوران امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔ٹی ایس اے کے دورے کا مقصد پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونیوالی پروازوں سے متعلق جائزہ بھی لینا ہے،پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں کی جانچ کا مقصد سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے۔

 امریکی وفد 

مزید : صفحہ آخر


loading...