بورڈ آف ریونیو کو پچھلے سال کی نسبت14فیصد زیادہ ریکوری ہوئی

    بورڈ آف ریونیو کو پچھلے سال کی نسبت14فیصد زیادہ ریکوری ہوئی

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ٹیکسیز نے گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال میں 14 فیصد زیادہ ریکوری کر لی۔محکمہ بورڈ آف ریونیو نے سال-19 2018کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ محکمہ نے گزشتہ سال کی نسبت 9.6 بلین زیادہ ریکوری کی۔ جو کہ پچھلے سال کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے سال-19 2018میں 75.9 بلین روپے کی ریکوری کی جبکہ سال 2017-18 میں 66.3بلین تھی. اس طرح رواں سال بورڈ آف ریونیو نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچھلے سال سے 9.6 بلین روپے زیادہ اکٹھے کیے. جو کہ 14 فیصد بنتا ہے. دوسرے نمبر پہ ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن کا محکمہ رہا جس نے سال-19 2018 کے لیے 30 بلین روپے اکٹھے کیے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 30.5 بلین تھی. اس طرح ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن کی کامیابی کا تناسب 98فیصد رہا. یعنی سال 2017-18 سے 2 فیصد کم رہا. تیسرے نمبر پر پنجاب ریونیو اتھارٹی رہی جس کی ریکوری 2018-19میں 2017-18 کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہی. سال 2017-18 میں پی آر اے نے 105 بلین روپے اکٹھے کیے تھے. جبکہ سال-19 2018میں ریکوری 94 بلین روپے رہی ہے۔

بورڈ آف ریونیو

مزید : صفحہ آخر


loading...