خیبرپختونخوا میں محکمہ اوقاف کی 49 ہزار کنال سے زائد اراضی پر قبضے کا انکشاف

        خیبرپختونخوا میں محکمہ اوقاف کی 49 ہزار کنال سے زائد اراضی پر قبضے کا ...

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کا محکمہ اوقاف مال مفت دل بے رحم بن گیا، محکمے کی 64 ہزار کنال اراضی میں 49 ہزار سے زائد پر قبضہ مافیہ مزے لوٹنے لگی۔محکمے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 64 ہزار 817 کنال اراضی موجود ہے، جس میں سب سے زیادہ 49 ہزار 161 کنال پر قبضہ مافیہ مزے لوٹ رہی ہے۔ سرکار کے پاس 1450 کنال جبکہ 13 ہزار 756 کنال کیسز کی نظر ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ محکمہ غریب ہے، سرکاری اداروں کی مجرمانہ خاموشی محکمہ اوقاف کے لیے مزید تباہی کا سبب بن رہی ہے۔محکمہ اوقاف کو خسارے سے نکالنے کیلیے صوبے میں مزارات کو بھی قبضہ مافیہ سے بچانے کے لیے پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

انکشاف

مزید : صفحہ آخر