ڈولفن فورس کے 2سو اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کا آغاز

  ڈولفن فورس کے 2سو اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کا آغاز

  



  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن سکواڈ کے 200 اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریفریشر کورس کے دوران ڈولفن اہلکاروں کو مارشل آرٹس، سیلف ڈیفنس فارمیشن، گرفتار کرنے کے طریقے، ناکہ بندی اور ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔ ریفریشر کورس مرحلہ وار ڈولفن فورس کے تمام جوانوں کو کرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کا کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ جدید پولیسنگ کے حوالے سے بہترین فورس ہے جوکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس ہیں۔

مزید : علاقائی