سول لائن، لاہوربورڈایجوکیشن کی عمارت میں آتشزدگی،ریکارڈ جلنے کا خدشہ

سول لائن، لاہوربورڈایجوکیشن کی عمارت میں آتشزدگی،ریکارڈ جلنے کا خدشہ

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) سول لائن کے علاقے لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے موقع پرپہنچ کر تقریبا ًدوگھنٹے کی جدوجہد کے بعد ریسکیو نے آگ پر قابوپالیا، آگ کے باعث عمارت میں موجودریکارڈ جلنے کا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  سول لائن کے علاقے مین واقع لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دفترمیں جوابی امتحانی کاپیوں کے ریکارڈ روم میں آگ لگ گئی، لاہور بورڈ کے سکیورٹی گارڈز نے دھواں دیکھتے ہی ریسکیو کو اطلاع کردی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھواں زیادہ ہونے اور بجلی بند ہونے سے ریسکیو اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی چیئر مین بورڈ محمد اسماعیل اورسیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ انوربھی موقع پرپہنچ گئیں، چیئر مین بورڈ کا کہنا تھا کہ عمارت میں پراناریکارڈ موجود تھا جس کے جلنے کا خدشہ ہے، آگ لگنے کی کیا وجوہات ہیں اس کی تحقیقات کی جائیں گی اوراگرحکومت کوئی تحقیقاتی کمیٹی بنانا چاہتی ہے تووہ بھی بناسکتی ہیریسکیواہلکاروں نے آگ پرمکمل طور پرقابوپالیا، بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی سے ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی