84تھانوں کے تفتیشی افسروں کیخلاف ناقص تفتیش پر سی سی پی او کو کارروائی کیلئے مراسلہ 

84تھانوں کے تفتیشی افسروں کیخلاف ناقص تفتیش پر سی سی پی او کو کارروائی کیلئے ...

  



لاہور(نامہ نگار)پولیس کی طرف سے ناقص تفتیش کرنے پر پراسیکیوش آفس نے 84تھانوں کے تفتیشی افسروں کے خلاف سی سی پی او کو کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوادیاہے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ناقص تفتیش کے 772چالان اعتراض لگا کر واپس کر دئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق احمد نے 712 چالانوں پر اعتراض لگا کر چالان واپس پولیس کو بھجوا تے ہوئے سی سی پی کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ تفتیش کے لئے سمجھ دار افسران کو مقرر کیا جائے کیونکہ بعض اوقات تفتیش میں ایسے قانونی نکتے چھوڑ دئیے جاتے ہیں کہ ملزم کو سزا دلوانا پراسیکیوٹر کے بس میں نہیں رہتا،علاوہ ازیں پراسیکیوشن کی طرف سے جون کے مہینے میں ہونے والے کیسوں کے بارے میں رپورٹ سیشن جج کو بھجوائی گئی ہے جس کے مطابق سیشن کورٹ میں جون کے مہینے میں 29 فیصلے کئے گئے جن میں 5ملزمان کو سزائے موت اور 24 ملزمان کو بری کیا گیاہے، سیشن کورٹ میں 861قتل اور منشیات کے زیر التوا مقدمات ہیں جبکہ منشیات کے 3809مقدمات ہیں، پولیس نے سیشن کورٹ میں کل چالان 5406 بھجوائے جن میں سے 4694 چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے۔

مزید : علاقائی


loading...