مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کیخلاف لوکل گورنمنٹ، محکموں سے رپورٹ طلب 

مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کیخلاف لوکل گورنمنٹ، محکموں سے رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف درخواستوں کی آئندہ سماعت پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر 10 روپے کی چیز 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے تو انتظامیہ ایکشن کیوں نہیں لیتی؟جسٹس مامون رشید شیخ نے مہنگائی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ ماڈل بازار صفائی ستھرائی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں یا سستی اشیاء کے حوالے سے جانے جاتے ہیں؟ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ماڈل بازار عوام کی سہولت کے بنائے گئے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب لوگوں کو سستے داموں اشیاء کی دستیابی ممکن نہیں تو ایسے بازاروں کا کیا مقصد ہے؟محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا تعین کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟عدالت نے حکم دیا کہ محکمہ لائیو سٹاک آئندہ سماعت مکمل تیاری کے ساتھ آئے۔
،عدالت نے آئندہ سماعت پر لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

مزید :

علاقائی -