دہشتگردی خطرات کے پیش نظر ایس پی یوکی مناواں کیمپ میں موک ایکسر سائز

دہشتگردی خطرات کے پیش نظر ایس پی یوکی مناواں کیمپ میں موک ایکسر سائز

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پردہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سپیشل پروٹیکشن یونٹ(ایس پی یو(نے مناواں کیمپ میں موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا جس میں پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122کے ساتھ کردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے کے علاوہ آپریشن یا ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کاروائیوں اور امدادی سرگرمیوں کی پریکٹس کی گئی۔ موک ایکسرسائز کا مقصدخود کش دھماکے اوردہشت گردی کے واقعے سمیت کسی ایمر جنسی صورتحال میں اہلکاروں کے فوری رسپانس اور دیگر کاروائیوں کا جائزہ لے کر اپنی تیاری کو بہتر سے بہتر بناناتھا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایس پی یو اہلکاراپنے فرائض عمدگی سے ادا کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔موک ایکسر سائز کے دوران پنجاب رینجرز اور ریسکیو کے ساتھ کوارڈی نیشن،مین گیٹ پر حملے کی صورت میں متبادل پلان،غیر ملکیوں سمیت دیگر اہم شخصیات کی جائے واردات سے بحفاظت منتقلی،ریسکیو1122کی جانب سے زخمی افراد کو طبی امداد کی فراہمی اور رینجرز ونگ کمانڈرا ور ڈپٹی ڈائریکٹر ونگ1-کی جانب سے ایس پی یو اہلکاروں کی بریفنگ سمیت دیگر کاروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ڈی آئی جی ایس پی یو شیخ محمد عمر نے موک ایکسر سائز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ایس پی یو کے افسران وہلکار صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر ملکیوں سمیت سی پیک پراجیکٹس کی سیکیورٹی کے فرائض پوری طرح الرٹ ہوکر تندہی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں اہلکاروں کے استعداد کار میں اضافے کیلئے موک ایکسر سائز کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ فیلڈ کی ضرورت کے مطابق دیگر اداروں کے ساتھ کلوزکوارڈی نیشن کوبھی یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ کسی ایمر جنسی صورتحال میں آپریشن اور ریسکیو کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیاجاسکے۔  

مزید : علاقائی


loading...