احتساب عدالت، سابق ایس پی گجرات ریاض احمد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

احتساب عدالت، سابق ایس پی گجرات ریاض احمد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پولیس فنڈ گجرات میں بے ضابطگی کیس میں ملوث سابق ایس پی ریاض احمد کا نیب کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاہے اور27جولائی کودوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،احتساب عدالت میں نیب نے گجرات پولیس فنڈ میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق ایس پی ریاض احمد کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں پولیس نے استدعا کی کہ سابق ایس پی ریاض سے مزید پوچھ گچھ کرنی ہے ان کا مزیدریمانڈ دیا جائے، عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل اور ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ایس پی ریاض کا مزید ریمانڈ نیب کو دینے سے انکار کرتے ہوئے ایس پی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی


loading...