پولیس کی ہفتہ وار کارگردگی،107ملزم گرفتار

پولیس کی ہفتہ وار کارگردگی،107ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث107ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے4 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیاہے۔

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کے قبضہ سے05کلو گرام سے زائد چرس اورشراب برآمد کی گئی۔چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب04 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا گیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران21 قمار بازوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، لاؤڈ سپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر38ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...