لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں فریقین گتھم گتھا،وکلاء نے بھی حصہ ڈالا

  لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں فریقین گتھم گتھا،وکلاء نے بھی حصہ ڈالا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کااحاطہ ایک بار پھر میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا،فوجداری مقدمہ میں ضمانت کے لئے آئے ملزم محمد سلیم اور مدعی پارٹی کمرہ عدالت کے باہر گھتم گھتاہوگئے۔مدعی پارٹی کے وکلاء نے بھی ملزم پر ہاتھ سیدھے کرلئے۔گوجرانوالہ کے رہائشی محمد سلیم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضمانت کیس میں پیشی کے لئے لاہور ہائی کورٹ آئے تھے۔وہ جسٹس شہزاد احمد کی عدالت میں پیش ہوکر باہر آئے تو ملزم اور مدعی پارٹی کمرہ آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اوردونوں طرف سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،مدعی پارٹی کے وکلاء نے بھی محمد سلیم اوراس کے ساتھیوں پر تشددکیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی


loading...