اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ایک اور درخواست دائر

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ایک اور درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔یہ متفرق درخواست مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن کو ہائیکورٹ میں نئے ججوں کی تقرری کیلئے 13 نام تجویز کئے تھے لیکن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کے تقرر کے لئے تمام مجوزہ نام مسترد کر دیئے،درخواست میں کہا گیاہے کہ انگلینڈ میں ججوں کی تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں، وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ موجودہ طریقہ کار سے کئی قابل وکلا ء جج نہیں بن سکتے، وکیل نے مزیدنکتہ اٹھایا کہ اخبار اشتہار کے بغیر کسی بھی قسم کا تقرر آئین کے منافی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کا رائج طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...